مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز
پشاور میں خواتین کے قتل کے واقعات کم نہ ہوسکے،گذشتہ ایک ہفتےکے دوران بچی سمیت 9 خواتین کو قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق پشاور میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران بچی سمیت 9 خواتین کو قتل کیا گیا، داؤد زئی،متنی، شاہ پور، خزانہ اور ریگی میں خواتین کے قتل کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔
داؤدزئی میں ایک ہفتے کے دوران 4 خواتین قتل کی گئیں، اسی طرح ہشنگری میں دو فریقین کے مابین فائرنگ میں ایک بچی جاں بحق ہوئی۔
پولیس کا کہنا ہےکہ خواتین کے قتل کے واقعات گھریلو ناچاقی اور غیرت کے نام پر سامنے آئے، خواتین کے قتل کے کیسز کے مقدمات متعلقہ تھانوں میں درج ہیں، پولیس نے واقعات میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتارکیا ہے۔