Reg: 12841587     

میں یہاں بیٹھا ہوں جس نے گرفتار کرنا ہے کرلے: عمران کا بنی گالا میں اجلاس سے خطاب

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے  بنی گالا میں پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کہا ہے کہ میں یہاں بیٹھا ہوں جس نے گرفتار کرنا ہے کرلے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت بنی گالا میں ہونے والے پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی نے اسمبلی میں واپسی کے آپشن کو ایک بار پھر مسترد کردیا اور فیصلہ کیا کہ اسمبلی میں کسی صورت واپس نہیں جائیں گے اور نئے انتخابات کے سوا کوئی آپشن قبول نہیں۔

گرفتاری کے حوالے سے عمران کان کا کہنا تھاکہ میں یہاں بیٹھا ہوں جس نے گرفتار کرنا ہے کرلے جس طرح عوام رات باہر نکلی یہ کچھ نہیں بگاڑ سکتے، یہ صرف لوگوں میں خوف پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ حقیقی آزادی کی تحریک سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پولیس افسران اور خاتون جج کو دھمکی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جس پر آج عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کیا تھا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے مختصر سماعت کے بعد جمعرات تک راہداری ضمانت منظور کرلی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پشاور میں ایک ہفتےکے دوران بچی سمیت 9 خواتین کو قتل کردیا گیا

Next Post

سونا پھر اچانک ہزاروں روپے مہنگا ہوگیا

Related Posts
Total
0
Share