بیورو رپورٹ سیالکوٹ(چوہدری عدنان افتخار واھلا )
سیالکوٹ کی معروف اسپورٹس سپال انڈسٹری میانی ڈسکہ روڈ سیالکوٹ کا براق سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کھاریاں گجرات کے ڈائریکٹر سید حارث شاہ اور یوکے اسلامک مشن نارتھ زون مانچسٹر کے صدر و یورپین اسلامک سینٹر اولڈھم مانچسٹر کے امام و خطیب مولانا محمد اقبال نے دورہ کیا-
سپال انڈسٹری کے ڈائریکٹر خلیل اشرف سپال اور برطانیہ و یورپ کے بزنس مین خالد چوہدری نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا اور فیکٹری کے مختلف مینوفیکچرنگ یونٹس کا دورہ کروایا۔
سپال انڈسٹری سیالکوٹ کے ڈائریکٹر خلیل اشرف سپال نے مہمانوں کو مینوفیکچرنگ اور دنیا کے جن ممالک میں ایکسپورٹ کرتے ہیں اس پر مکمل بریفنگ دی۔
معزز مہمانوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ اسپورٹس انڈسٹری نے دنیا میں جس طرح اپنی مصنوعات کو اعلیٰ کوالٹی اور معیاری بنا کر ایکسپورٹ کرکے پاکستان کا نام روشن کیا ہوا ہے اس کی کوئی مثال نہیں ملتی،ہمیں آج سپال اسپورٹس انڈسٹری کا ویزٹ کرنے کے بعد اندازہ ہوا ہے کہ سیالکوٹ انڈسٹریل اسٹیٹ کا ملک کا نام روشن کرنے کیساتھ ساتھ پاکستان معیشت کو مستحکم کرنے کا کتنا بڑا ہاتھ ہے۔
سپال انڈسٹری سیالکوٹ کے ڈائریکٹر خلیل اشرف سپال اور برطانیہ و یورپ کے بزنس مین خالد چوہدری نے معزز مہمانوں کا انڈسٹری کا دورہ کرنے پر اور سیالکوٹ تشریف لانے پر شکریہ ادا کیا