Reg: 12841587     

وزیراعظم کا چھوٹے بجلی صآرفین کو 150 ارب روپے ریلیف دینے کا اعلان

(اسلاآباد منتظر مہدی)

200 یونٹ ماہانہ بجلی استعمال کرنے والےایک کروڑ 71 لاکھ صارفین مستفید ہونگے جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ 9 روپے90 پیسےفی یونٹ صارفین کو معاف کردی گئی۔

وزیراعظم کی ہدایت پر پاور ڈویژن سمری تیار کرکے ای سی سی کو بھجوائے گی ،ای سی سی کی منظوری کے بعد وفاقی کابینہ سمری کی توثیق کرے گی۔

بجلی صارفین کو ریلیف دینے کیلئے نیپرا میں تحریک پیش کرنا پڑے گی نیپرا کی منظوری کے بعد تمام قانونی تقاضے پورے ہو جائیں گے ۔

صارفین کو جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی معافی کا ریلیف اگلے آنے والے بجلی بلوں میں ملے گا ۔

حکومت نے اس معاملے پر آئی ایم ایف سے اصولی منظوری حاصل کرلی ہے ۔

آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ متبادل ذرائع سے ریونیو خسارہ پورا کیا جائے گا ۔

آئی ایم ایف سے زرعی ٹیوب ویلوں کی فیول ایڈجسٹ منٹ کی معافی درخواست کی گئی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

آئیسکو انتظامیہ نے زائد بل آنے پر عوام کے غم و غصہ سے بچنے کیلئے پولیس سے مدد مانگ لی

Next Post

فاسٹ بولر محمد حسنین کی دبئی آمد کے شیڈول میں تبدیلی

Related Posts
Total
0
Share