Reg: 12841587     

ریسٹورنٹ میں سست روی سے کھانا کھانے کی وجہ سے شہری پر جرمانہ عائد

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

ماہرین اور ہمارے بڑے ہمیشہ یہی نصیحت کرتے نظر آتے ہیں کہ کھانا ہمشہ سکون اور آرام سے کھانا چاہیے، برطانوی شہری نے اس مشورے کو کچھ زیادہ ہی سنجیدہ لیا لیکن یہ نصیحت اسے کافی مہنگی پڑ گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک برطانوی شہری کو انتہائی سست روی سے کھانا کھانا مہنگا پڑگیا،انتظامیہ کی جانب سے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ کے علاقے کیمبرج میں شاپور مفتاح  نامی نوجوان اپنے بھائی سے ملاقات کرنے معروف امریکی فوڈ چین کے ایک ریسٹورنٹ میں گیا، دونوں نے ملاقات کی اور پھر کھانے کا آرڈر دیا۔

کھانا آنے پر دونوں نے گپیں ماری اور 90 منٹ (ڈیڑھ گھنٹے) سے زیادہ وقت تک ریسٹورنٹ میں بیٹھے اور پھر کھانا ختم کیا۔

اس دوران ریسٹورنٹ کے باہر نوجوان کی گاڑی  پارکنگ میں کھڑی تھی،تاہم 90 منٹ تک کھانا ختم نہ کرنے کی وجہ سے کسٹمر کے لیے  مبینہ طور پر مختص وقت  سے  زیادہ ہوٹل میں بیٹھے رہنے پر انتظامیہ کی جانب سے شاپور کو پنالٹی نوٹس بھیج دیا گیا۔   

انتظامیہ کی جانب سے اس رویے پر برطانوی نوجوان آگ بگولہ ہوگیا۔

نوجوان کا کہنا ہے کہ معروف امریکی فوڈ چین کی  پارکنگ کی جانب سے مجھ پر 100 پاؤنڈ کا جرمانہ اس لیے عائد کیا گیا کہ ان کا مؤقف ہے کہ ریسٹورنٹ میں آئے کسٹمر کیلئے صرف 90 منٹ تک گاڑی کھڑی کرنے کا وقت مختص ہے۔

اس کا کہنا تھا کہ ریسٹورنٹ  میں کہیں نہیں لکھا کہ آپ یہاں صرف 90 منٹ تک وقت گزار سکتے ہیں، ہم نے زیادہ کھانا آرڈر کیا تھا جسے کھانے میں وقت لگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

وزیراعظم کے مشیر امیر مقام کی لندن میں نوازشریف اور مریم نواز سے ملاقات

Next Post

پاکستان مسلم لیگ ن سیالکوٹ کا اھم ترین اجلاس مسلم لیگ ن ہاؤس پیرس روڈ پہ ہوا

Related Posts

تاجک قومی یکجہتی کانفرنس اور دستار بندی سردار منیر احمد خان تاجک چیف آف تاجک سردار پورے پاکستان تاجک قومی موومنٹ آف پاکستان کے زیر اہتمام تاجک ملک کبیر ہاوس کوئٹہ میں منعقد ہوا

کوئٹہ( نمائندہ خصوصی ) کانفرنس میں خبیر پختونخواہ سندھ اور پنجاب کے تاجک برادری نے شرکت کی اس…
Read More

ملک منظور حسین اعوان رانا محمد اشرف کی مرکزی افس میں محترمہ مریم نواز شریف،سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی، سینیٹر عرفان صدیقی اور شاہ انس نورانی سے ملاقات

اسلام آباد (ہیڈ آف نیوز منتظر مہدی ) سعودی عرب کے معروف بزنس مین اور پاکستان مسلم لیگ…
Read More

بر طانیہ کی ممتاز کاروباری شخصیت اور لاہوری ڈیرہ کے چیف ایگزیگٹیو شیخ اعجاز احمد کی سربراہی میں نمائندہ وفد کی مئیر راچڈیل عاصم رشید سے انکے دفتر میں ملاقات

راچڈیل رپورٹ عارف چوہدری   برطانیہ کی ممتاز  پاکستانی نژاد کمیونٹی شخصیت شیخ اعجاز احمد کی سر براہی…
Read More
Total
0
Share