جاتی عمرہ سیاسی رپورٹر
قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کی رہائش گاہ جاتی عمرہ لاہور میں مسلم لیگ ن سعودی عرب کے مرکزی صدر شیخ سعید احمد کی قیادت میں وفد نے خصوصی ملاقات کی
قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کیساتھ سعودی عرب کے مرکزی صدر شیخ سعید احمد ،سنیئر نائب صدر چوہدری محمود الحق ڈوگر ،شاہد ڈوگر اور سعد سعید شیخ نے خصوصی ملاقات کی۔
قائد میاں محمد نواز شریف کیساتھ سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمد کی ون ٹو ون ملاقات
ملاقات خوش گوار ماحول میں ہوئی
سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمد نے اپنی طرف سے اور سعودی عرب مسلم لیگ ن کے تمام عہدیداران و کارکنان کیطرف سے العزیزیہ ریفرنس کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا باعزت بری کرنے پر میاں محمد نواز شریف کو مبارکباد پیش کی اور آنے والے انتخابات میں سعودی عرب میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کی اپنے اپنے حلقوں کے امیدواروں کی بھر پور حمایت کرنے اور انکو کامیاب کروانے کا یقین دلایا
قائد محترم میاں محمد نواز شریف نے صدر مسلم لیگ ن شیخ سعید احمد اور وفد کو ڈھیروں دعاؤں سے رخصت کیااور انکے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا