Reg: 12841587     

لاہور: ٹک ٹاکر خاتون کو ہراساں کرنے کے کیس میں گرفتار افراد کی تعداد 132 ہوگئی

نمائندہ خصوصی(لاہور)

لاہور: یوم آزادی کے موقع پر گریٹر اقبال پارک میں خاتون کو ہراساں کیے جانے کے کیس میں گرفتار افراد کی تعداد 132 ہوگئی۔

 پولیس کے مطابق کیس میں مزید دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور گرفتار افراد میں سے 92 افراد کو شناخت پریڈ کے لیے جیل بھجوایا جا چکا جب کہ 14 کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھجوایا گیا ہے۔ 

دوسری جانب آئی جی پنجاب انعام غنی  نے لاہور پولیس کو باقی ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

واقعہ کب پیش آیا؟
جشن آزادیکے روز لوگوں کی بڑی تعداد گریٹر اقبال پارک (مینار پاکستان) میں جمع تھی، ایسے میں ٹک ٹاکر خاتون عائشہ اپنے دو ساتھیوں عامر سہیل اور صدام حسین کے ساتھ وہاں پہنچیں اور ویڈیوز بنانا شروع کردیں۔

اچانک منچلوں کے ایک گروہ نے خاتون پر ہلہ بول دیا، کپڑے پھاڑے اور انہیں ہوا میں اچھالتے رہے، خاتون دہائی دیتی رہی جو کسی نے نہ سنی، خاتون نے بڑی مشکل سے جان چھڑائی۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد تھانہ لاری اڈا پولیس نے خاتون سے دست درازی اور بے لباس کرنے کے الزام میں 400 سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے اور متعدد افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

عالمی بینک کا افغانستان کی امداد بند کرنے کا اعلان

Next Post

امریکا میں جعلی کورونا ویک سینیشن کارڈ کا دھندا عروج پر

Related Posts
Total
0
Share