مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز
بھارت کا مقبول کامیڈی شو ‘دی کپل شرما شو’ کے نئے سیزن کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پروگرام کے مرکزی کرداروں میں سے ایک ‘کرشنا ابھیشیک’ نے تو معاہدہ من مرضی طے نہ پانے کی صورت میں شو کو الوداع کہہ دیا لیکن کامیڈی شو کی باقی پوری ٹیم جلوے بکھیرنے اور مداحوں کو ہنسانے کے لیے تیار ہے۔
حال ہی میں کپل شرما سمیت ان کی ٹیم کے دیگر افراد نے شو کا پرومو شوٹ کروایا ہے جس کی کچھ تصاویر سامنے آئی ہیں اور کہا جارہا ہے کہ جلد ہی بھارتی ٹی وی اسکرینز پر پرومو نشر کیا جائے گا۔
رپورٹس کے مطابق پروگرام کا آغاز 10 ستمبر سے ہورہا ہے، پروگرام میں کپل سمیت ارچنا پورن سنگھ، سمونا چکرورتی، کیکو شاردا اور چندن پرابھرکر دکھائی دیں گے۔
بھارتی میڈیا دعویٰ کررہا ہے کہ اس نئے سیزن میں کپل متعدد نئے کامیڈینز متعارف کرائیں گے جو عوام کو خوب ہنسائیں گے۔