مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز
سعودی عرب نے پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی ہے۔
دفتر خارجہ سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں پاک سعودی وزرائے خارجہ نے دوطرفہ برادرانہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔
اعلامیے کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی گئی، جس پر بلاول بھٹو نے اپنے سعودی ہم منصب سے اظہار تشکر کیا۔
بلاول بھٹو نے سعودی ہم منصب کوپاکستان میں غیر معمولی سیلاب کی تباہ کاریوں سے آگاہ کیا اور بدترین سیلابی صورت حال پر اظہار یکجہتی پر سعودی عرب سے اظہار تشکر کیا۔
وزیر خارجہ نے سعودی عرب کی جانب سے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے یقین دہانی کو بھی سراہا۔