Reg: 12841587     

امریکا کا پاکستان کیلئے کورونا ویکسین کی مزید 90 لاکھ خوراکوں کا عطیہ

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

امریکا نے پاکستان کو عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے کورونا ویکسین کی 90 لاکھ اضافی خوراکوں کا عطیہ کر دیا۔

امریکی سفارت خانے کے مطابق کورونا ویکسین کی 90 لاکھ اضافی خوراکوں کی آمد آج سے شروع ہو جائے گی، ویکسین فراہمی کا مقصد کورونا سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا ہے۔

امریکی سفیر کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان کو سب سے زیادہ کورونا ویکسین عطیہ کرنے والا ملک ہے، وبا کے آغاز سے لے کر اب تک پاکستان کو 7کروڑ 4 لاکھ ڈالر کی براہ راست معاونت کی جا چکی ہے جب کہ ایک کروڑ  83 لاکھ ڈالر مالیت کا ساز و سامان کورونا سے نمٹنے کے لیے دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

کوئٹہ میں گیس سپلائی تاحال معطل، ایل پی جی 400 روپے کلو تک پہنچ گئی

Next Post

عمران خان اور پی ٹی آئی کیخلاف برطانیہ کے چیریٹی کمیشن میں درخواست دائر

Related Posts
Total
0
Share