Reg: 12841587     

عمران خان اور پی ٹی آئی کیخلاف برطانیہ کے چیریٹی کمیشن میں درخواست دائر

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

سابق وزیراعظم عمران خان اور  ان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے خلاف برطانیہ کے چیریٹی کمیشن میں درخواست دائر کروا دی گئی۔

مسلم لیگ ن برطانیہ لیگل ونگ کے سربراہ اور صدر چوہدری انصر محمود نے چیریٹی کمیشن لندن کے چئیرمین کو عمران خان اور پی ٹی آئی کے خلاف درخواست جمع کروائی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ میں لوگوں سے جھوٹ بول کر اور دھوکہ دے کر غیر اخلاقی طور پر خیرات کے نام پر فنڈ جمع کیے گئے، عمران خان نے غریبوں کے لیے جمع کی گئی خیرات سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کی۔

ن لیگی رہنما کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ثابت ہو چکا ہے کہ عمران خان نے فارن فنڈنگ کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا، فنانشل ٹائمز اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلےکی روشنی میں عمران خان اور ان کی جماعت کے خلاف کارروائی کی جائے۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا ثابت ہو چکا ہے کہ تحریک انصاف نے غیر قانونی طریقے سے فارن فنڈنگ کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

امریکا کا پاکستان کیلئے کورونا ویکسین کی مزید 90 لاکھ خوراکوں کا عطیہ

Next Post

مس انگلینڈ مقابلے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک ماڈل بغیر میک اپ کیے فائنل میں پہنچ گئی

Related Posts

معروف سنیئر صحافی کالم نگار و مصنف محبوب الہٰی بٹ نے معروف مصنف ،فلمساز و ڈائریکٹر اور سیاسی شخصیت چوہدری علی عدالت،بزنس مین خالد چوہدری اور بزنس مین چوہدری عظمت اللہ وریاہ کو اپنی رہائش گاہ پر مدعو کیا۔

مانچسٹر (خصوصی رپورٹر) معروف سنیئر صحافی کالم نگار و مصنف محبوب الہٰی بٹ نے مہمانوں کو اپنی رہائش…
Read More
Total
0
Share