Reg: 12841587     

عمران خان کے سازش والے الزامات میں سچائی نہیں: ڈیرک شولے

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

ڈیرک شولے نے کہا ہے کہ عمران خان کے سازش والے الزامات میں سچائی نہیں ہے۔

امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کے مشیر ڈیرک شولے نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان اہم ملک ہے، کوئی بھی حکومت ہو اس سے تعلقات و تعاون جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کے پاکستان سے تعلقات کثیر الجہتی ہیں اور یہ تعلقات صرف افغانستان تک محدود نہیں۔

انہوں نے کہا سکیورٹی اوراقتصادی تعاون اور سیلاب زدگان کیلئےامداد امریکی عزم کا اظہار ہے۔

ڈیرک شولے کا کہنا تھا کہ انسداد دہشت گردی آپریشن میں پاکستان اہم حلیف رہا، پاک امریکا فوجی تعاون مضبوط ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کےعلاوہ بھی دہشت گردی سے نمٹنا ہمارے مشترکہ مفاد میں ہے، انسداد دہشتگردی آپریشن میں پاکستان کا ساتھ ماضی میں رہا، امید ہے آگے بھی رہے گا۔

ڈیرک شولے کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان صحت کے شعبے میں پہلا ڈائیلاگ منعقد ہوا ہے، امریکا پاکستان سے تعاون کیلئے پرعزم ہے، پاکستان امریکا کے75 سالہ سفارتی تعلقات ہیں، امید ہے آنے والے برسوں میں بھی ایسا رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

سیلاب کے سبب سندھ اور بلوچستان میں مسافر ٹرینیں چلانا ممکن نہیں: ترجمان ریلوے

Next Post

متحدہ عرب امارات کا ’حیا کارڈ ہولڈرز‘ کیلئے ملٹی پل انٹری ویزا دینے کا اعلان

Related Posts
Total
0
Share