Reg: 12841587     

ریسکیو اور ریلیف سے متعلق چینی ماہرین کا تجربہ مفید ثابت ہو گا، وزیر اعظم

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امید ہے ریسکیو اور ریلیف سے متعلق چینی ماہرین کا تجربہ مفید ثابت ہو گا۔

وزیر اعظم شہباز شریف سے اسلام آباد میں چینی ڈیزاسٹر مینجمنٹ وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مسائل اور ان کے حل سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی۔ وزیر اعظم کی جانب سے چینی وفد کی کاوشوں کا خیر مقدم کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ چینی وفد کو تجویز دوں گا کہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں تعاون کے معاہدے پر دستخط کر کے جائیں اور مشکل گھڑی میں مدد پر چینی قیادت اور عوام کی مجھ سمیت پوری پاکستانی قوم شکر گزار ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین نے پاکستان کی ہر مشکل وقت میں مدد کی جو دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات کی عمدہ مثال ہے، سندھ اور بلوچستان کے کئی علاقے اب بھی زیرِ آب ہیں اور وہاں بیماریاں نئے چیلنجز کو جنم دے رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

سارہ انعام قتل کیس، مرکزی ملزم شاہ نواز کی والدہ گرفتار

Next Post

بزنس مین خالد چوہدری کی معروف صنعت کار تصدق حسین بٹ سے خصوصی ملاقات

Related Posts

بر طانیہ کے ممتاز مزہبی کاروباری شخصیت یو کے پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کےصدر عامر خواجہ کی اپنے وفد کے ساتھ بر طانیہ میں پاکستان ہائی کمشنر معظم احمد خان سے انکے آفس میں ملاقات

لندن (عارف چودھری) بر طانیہ کے ممتاز مزہبی کاروباری شخصیت یو کے پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری…
Read More
Total
0
Share