Reg: 12841587     

بزنس مین خالد چوہدری کی معروف صنعت کار تصدق حسین بٹ سے خصوصی ملاقات

سیالکوٹ(بیورو چیف چوہدری عدنان )

معروف صنعت کار تصدق حسین بٹ نے معروف بزنس مین چوہدری خالد محمود ہنجرا کے اعزاز میںاپنی رہائش گاہ پر عشائیہ بھی دیا

براق سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کو کامیاب بنانے کے لیے ان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہیں،تصدق حسین بٹ

بین الاقوامی معروف صنعت کار تصدق حسین بٹ کی طرف سے برطانیہ و یورپ کے معروف بزنس مین اور براق سٹی ھاؤسنگ سوسائٹی کھاریاں کے بزنس پارٹنر چوہدری خالد محمود ہنجرا کو اپنی رہائش گاہ تشریف لانے پر پرتپاک استقبال کیا اور پرتکلف عشائیہ بھی دیا ۔ تصدق حسین بٹ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری خالد کیساتھ میرے اور میری فیملی کے دیرینہ گھریلو تعلقات ہیں۔

ہم انکی کامیابی کے لیے دعا گو ہیں اور انکے ساتھ براق سٹی ھاؤسنگ سوسائٹی کو کامیاب بنانے کے لیے انکو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہیں یہ پروجیکٹ ہمارا ہے کیونکہ میں ذاتی طور پر پچیس سالوں سے اسکی انتھک محنت سے بخوبی واقف ہوں چوہدری خالد میرے چھوٹے بھائیوں کی طرح ہے یہ اپنے کام کو نہایت ہی محنت و لگن سے کرتا ہے یہی وجہ ہے کہ آج اس کا مقام اوورسیز نامور کاروباری شخصیات میں جانا و پہچانا جاتا ہے۔تصدق حسین بٹ زمبابوے ،جاپان،فلپائن اور موزمبیق کے معروف بزنس مین ہیں۔

اس موقع پر کاروباری شخصیات مطلوب بٹ اور یاسین بٹ بھی موجود تھے۔چوہدری خالد محمود ہنجرا نے تصدق حسین بٹ کا پرتکلف عشائیہ دینے اور براق سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کھاریاں پروجیکٹ میں انویسٹمنٹ کا اظہار کرنے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ریسکیو اور ریلیف سے متعلق چینی ماہرین کا تجربہ مفید ثابت ہو گا، وزیر اعظم

Next Post

ملک کے مختلف علاقوں میں سال کی پہلی برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ

Related Posts
Total
0
Share