(بیورو رپورٹ )
اوورسیز ہمارا سرمایہ ہیں بیرسٹر امجد ملک
چیف کوآرڈینیٹر انٹرنیشنل افئیرز اینڈ اوورسیز پاکستانیز اور سنیئر نائب صدر انٹرنیشنل افیئرز مسلم لیگ ن بیرسٹر امجد ملک نے
خواجہ آصف کا بیان اوورسیزپاکستانیوں کی قربانیوں کی عکاسی نہیں کرتا ۔ یہ حقیقت پر مبنی نہیں ہے ۔ہمارے لئے گلف سمیت تمام دینا کے اوورسیز پاکستانیز قابل احترام و ستائش ۔
عسکری قیادت نے آج پریس کانفرینس کے زریعے یہ واضح کردیا کہ ۹ مئی کے واقعات میں ملوث کرداروں کیلئے کوئی معافی نہیں۔ آج اگر یہ وطیرہ بنا لیا گیا تو کل کو ہر کوئی جی ایچ کیو کے باہر احتجاج کیلئے پہنچ جائیگا جو کسی طور پر ریاست کیلئے قابل قبول نہیں ۔
میں تمام اوورسیز لیڈرز بشمول چوہدری خالد محمد ہنجرا کا مشکور ہوں جنہوں نے میری چیف کوآرڈینیٹر انٹرنیشنل افئیرز تعیناتی پر مبارکباد دی ہے۔ میں کوشش کروں کا کہ تارکین وطن کی پاکستان کے ایوان اقتدار میں آواز بہتر کرسکوں ، انکی پاکستان آنے جانے میں سہولیات بہتر ہوں اور انکی سرمایہ کاری تیز تر اور محفوظ ہو۔ اوورسیز ہمارے ملک سے باہر سفیر ہیں۔