Reg: 12841587     

بینکوں کو آمدن کے برابر ڈالرز کی ایل سی کھولنے کی اجازت دینے پر اتفاق

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

کراچی: اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو آمدن کے برابر ڈالرز کی ایل سی کھولنے کی اجازت دینے پر اتفاق کرلیا ۔

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہےکہ اس فیصلے کا سرکلر جاری کیا جائے گا  جس کے مطابق بینک جتنے ڈالرز کمائيں گے اتنی مالیت کی ایل سی کھول سکیں گے جب کہ مرکزی بینک صورت حال کی نگرانی کرے گا۔

گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر جمیل احمد نے کہا کہ سہولت نہیں تھی، اس لیے درآمدات کو قابو کیے رکھا  اور اس سے آگے بزنس کو بہت زیادہ سپورٹ کریں گے۔

اس سے قبل گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ  آئی ایم ایف معاہدہ مثبت پیش رفت ہے یہ معاہدہ بیرونی فنڈنگ بہاؤ کو بہتر کرے گا اور معاہدے کا اثر ہر گزرتے دن بہتری کی صورت میں نظر آئے گا، معاہدے سے زرمبادلہ ذخائر بھی بہتر ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

افغانستان: طالبان نے بیوٹی پارلرز پر پابندی عائد کردی

Next Post

بھارتی میڈیا نے حادثے کے بعد شاہ رخ کی ناک کی سرجری کی تردید کردی

Related Posts
Total
0
Share