Reg: 12841587     

الیکشن کمیشن نے وزارت خزانہ سے عام انتخابات کیلئے اضافی 14 ارب مانگ لیے

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی، پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلی کی خالی نشستوں سمیت عام انتخابات کے لیے اضافی گرانٹ مانگ لی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے وزارت خزانہ کو اس سلسلے میں ایک درخواست دی گئی ہیے جس میں کہا گیا ہےکہ عام انتخابات کے اخراجات 47 ارب سے بڑھ کر 61 ارب روپے تک پہنچ چکے ہیں، 14 ارب روپے کی اضافی گرانٹ عام انتخابات کے لیے درکار ہوگی۔

درخواست میں کہا گیا کہ پنجاب اور کے پی اسمبلیوں کے انتخابات کے لیےمنظور شدہ 47 میں سے 25 ارب روپے فوری درکار ہیں ، 25 ارب روپے میں سے 5 ارب روپے پہلے ہی جاری کیے جا چکے ہیں جب کہ 25 ارب میں سے بقایا  20 ارب روپے بھی فوری جاری کیے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ورجینیا: شادی کے بعد 12 سال تک جبری مشقت سہنے والی پاکستانی خاتون رہا

Next Post

23 جنوری کو بجلی بریک ڈاؤن کیسے ہوا؟ این ٹی ڈی سی نے رپورٹ جمع کرادی

Related Posts
Total
0
Share