(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)
سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ مسئلے حل ہوگئے، ڈیفالٹ کا خطرہ اب ختم ہوگیا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے اپنا سیاسی سرمایہ داؤ پر لگایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اتنی مرتبہ ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملنا، فون کرنا، اگر یہ نہیں ہوتا تو شرمندگی ہوتی۔
مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ آج جب یہ ہوگیا ہے، شہباز شریف ہیرو بن گئے تو ملک بھی بچ گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس حکومت نے اپنا کام کرلیا، اگلی حکومت کو بھی کام کرنا ہوگا۔