مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)
پاکستان کے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے باہر آنے پر امریکہ کا رد عمل سامنے آگیا، امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی کوششوں اور پیش رفت کو تسلیم کرتے ہیں۔
پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے دیئے ہوئے اہداف میں کمی کو پورا کیا، ان کوششوں کے باعث پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے باہر نکلا، اینٹی منی لانڈرنگ،کاؤنٹر فنانس ٹیررازم کے خلاف اقدامات جاری رکھنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کو 2018 میں 27 نکاتی ایکشن پلان دیا گیا جس کا بنیادی مقصد دہشت گردی کی مالی معاونت کو روکنا تھا، جون 2022 میں پاکستان کے 27 ایکشن آئٹمز میں سے27 نکات مکمل کر لیے گئے تھے، آخری ایکشن پلان بھی جون 2022 میں مکمل کرلیا گیا تھا۔