Reg: 12841587     

چترال میں انوکھی پیشی: 5 گدھے اسسٹنٹ کمشنر کے سامنے پیش

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

چترال میں اپنی نوعیت کی ایک انوکھی پیشی ہوئی جس میں 5 گدھوں کو اسسٹنٹ کمشنر کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر درویش توصیف اللہ کی عدالت میں 5 گدھے پیش کیے گئے، ان گدھوں پر یہ الزام تھا کہ یہ چترال کے علاقے درویش میں ٹمبر کی اسمگلنگ میں ملوث تھے۔

اسسٹنٹ کمشنر نے ان 5 گدھوں کو ٹمبر اسمگلنگ کیس میں مال مقدمہ کے طور پر طلب کیا تھا اور اطمینان کے بعد گدھے اور ٹمبر کے سلیپر کو محکمہ جنگلات کے حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

اے سی چترال نے بتایا کہ یہ گدھے بحفاظت موجود ہیں اور انہیں کسی کے حوالے نہیں کیا، گدھے اب دوبارہ اسمگلنگ میں استعمال نہیں ہو رہے، عدالت نے یہ اطمینان کیا کہ گدھے متعلقہ حکام کی تحویل میں ہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

میلونی اٹلی کی پہلی خاتون وزیراعظم منتخب

Next Post

کراچی میں ڈاکوؤں کی فوڈ ڈیلیوری بوائے سے لوٹ مار کی کوشش

Related Posts
Total
0
Share