Reg: 12841587     

کراچی میں ڈاکوؤں کی فوڈ ڈیلیوری بوائے سے لوٹ مار کی کوشش

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

کراچی میں گلشن اقبال لال فلیٹ کے قریب 2 ڈاکوؤں نے فوڈ ڈیلیوری بوائے سے لوٹ مار کی کوشش، ایک ملزم گرفتار دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

پولیس کے مطابق لال فلیٹ کے قریب 2 ملزمان فوڈ ڈیلیوری بوائے سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ اس نے مزاحمت کی، اس دوران قریب موجود سکیورٹی گارڈ نے ملزمان پر فائرنگ کر دی جس کے بعد 1 ملزم فرار ہوگیا جبکہ دوسرا کود کر بنگلے میں داخل ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاع ملنے پر پولیس اور رینجرز نے گھر گھر تلاشی لینے لگی اس دوران ایک گھر میں سی سی ٹی وی کیمرے میں ملزم چھت پر چھپا ہوا نظر آیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ  پولیس اور رینجرز نے ملزم کو گرفتار کر کے شاہراہ فیصل تھانے منتقل کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

چترال میں انوکھی پیشی: 5 گدھے اسسٹنٹ کمشنر کے سامنے پیش

Next Post

13 جماعتوں کے سامنے ایک اکیلا مرد پارلیمنٹ ہے

Related Posts
Total
0
Share