Reg: 12841587     

امارات میں رمضان کی آمد پر 10 ہزار سے زائد اشیاء پر 75 فیصد تک رعایت کا اعلان

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگراوئونڈ نیوز)

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں رمضان کی آمد سے دو ہفتے قبل ہی سپر مارکیٹس نے ضروری اشیاء پر 75 فیصد تک رعایت دینےکا اعلان کردیا۔

متحدہ عرب امارات کی تمام ریاستوں میں مختلف قسم کی ڈیلز  اور  بڑے پیمانے پر رعایتیں پیش کی گئی ہیں۔

کھانے پینےکی اشیاء سمیت روز مرہ استعمال کی دیگر مصنوعات پر بچت اسکیموں سے آن لائن بھی فائدہ اٹھایا جاسکےگا۔

خلیجی اخبار کے مطابق خریدار  رمضان کے دوران 10 ہزار سے زائد اشیاء  پر 75 فیصد تک کی چھوٹ سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

دوسری جانب مختلف کمپنیوں نے  رمضان کے مہینے میں اشیاء کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنےکے لیے اسٹاک کی دستیابی کو 15 فیصد تک بڑھا دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات اب پرائیوٹ ادارہ لے گا

Next Post

سرکاری اہل کار کو غیر قانونی احکامات نہیں ماننے چاہئیں: شاہد خاقان

Related Posts

ڈائمنڈ جوبلی آزادی پاکستان کے مناسبت سے قادریہ جیلانیہ اسلامک سینٹر میں علامہ عظیم جی اور صاحبزادہ احمد وقار بیگ قادری نے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا

مانچسٹر (عارف چودھری) ڈائمنڈ جوبلی آزادی پاکستان کے مناسبت سے قادریہ جیلانیہ اسلامک سینٹر میں ممتاز مزہبی سکالر…
Read More
Total
0
Share