Reg: 12841587     

قائدکے اصولوں پر سختی سے عمل پیرا ہونیکی ضرورت ہے: نگران وزیراعظم

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی 75 ویں برسی پر جاری پیغام میں کہا ہےکہ قائداعظم کی قیادت کے بغیر مسلمانوں کیلئے آزاد ریاست کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہ ہوتا۔

نگران وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اس وقت مشکل دور سے گزر رہا ہے، اختلافات ختم کرکے مل کر پاکستان کی ترقی کیلئے دن رات محنت کرنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قائداعظم کی زندگی اصول پسندی، آئینی جدوجہد، ایمان، اتحاد اور تنظیم کے اصولوں کا عملی نمونہ تھی، قائد کے پاکستان میں کسی کو لسانی، طبقاتی، مذہبی اور عددی بنیادوں پر فوقیت حاصل نہیں۔

نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کا آئین قائداعظم کے 14 نکات کی صحیح معنوں میں نمائندگی کرتا ہے، آئیں عہد کی تجدید کریں کہ ہم اتحاد، تنظیم اور یقین محکم کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

مراکش کے ہائی اٹلس پہاڑوں پر زلزلہ :ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ہلاک

Next Post

بیرون ممالک آباد کشمیری بھارتی مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کی آزادی اور ان کی پاکستان میں شمولیت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے

Related Posts
Total
0
Share