Reg: 12841587     

اس بار افغان مہاجرین کو شہروں میں نہیں سرحدوں پر رکھیں گے: فواد چوہدری

مزمل حسین ایڈمنسٹریٹر آفسیر انڈرگراونڈ نیوز

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اس بار ہماری پالیسی ہے کہ افغان مہاجرین کو شہروں میں نہیں سرحدوں پر ہی رکھیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات نے کہا کہ اشرف غنی نے وزیرِ اعظم عمران خان کی تجویز نہ مانی اور حالات آج سب کے سامنے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ افغان معاملے پر پاکستان کی تجویز کو پہلے بھی نہیں سنا گیا، وزیرِ اعظم عمران خان نے سابق افغان صدر اشرف غنی کو الیکشن نہ کرانے کی تجویز دی تھی۔

انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین ابھی تک پاکستان میں داخل نہیں ہوئے، افغانستان میں ایسی صورتِ حال نہیں ہے کہ لوگ چھوڑ چھاڑ کر نکل جائیں، افغانستان میں امن و امان کی صورتِ حال فی الحال اتنی بری نہیں ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان میں حالات مستحکم رہیں، طالبان پر اثر و رسوخ ہے، لیکن کنٹرول نہیں ہے، ہم کوشش کر رہے ہیں کہ کابل ایئر پورٹ جلد کھل جائے۔

ان کا کہنا ہے کہ افغان معاملے پر کوشش کر رہے ہیں کہ فیصلے تنہائی میں نہ کریں، پی آئی اے واحد ایئر لائن ہے جس نے مزار شریف میں انسانی امداد پہنچائی ہے۔

وزیرِ اطلاعات و نشریات نے کہا کہ ہم نے انخلاء میں امریکا کی بھی معاونت کی ہے، برطانیہ کی جانب سے بھی درخواستیں آ رہی ہیں، انخلاء میں ہم نے تمام دنیا کی مدد کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ 27 سو میں سے 26 سو کلو میٹر سرحد پر اب باڑھ لگ چکی ہے، ہمارا بارڈر کنٹرول مؤثر ہے۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے مزید کہا کہ چمن میں آمد و رفت ہوتی رہتی ہے، لیکن لوگ وہاں سے آگے نہیں جاتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

اسامہ کے قاتل امریکی سیل کی صدر بائیڈن اور فوجی سربراہ پر تنقید

Next Post

آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں تبادلے ہی تبادلے

Related Posts
Total
0
Share