Reg: 12841587     

اسلام آباد:آقائے کائنات ﷺ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیےرحمت العالمین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا

اسلام آباد (منتظر مہدی)

آقائے کائنات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے جمعیت اسلامیہ پاکستان اور کانفرنس کے بانی و نگران علامہ مولانا غلام اکبر ساقی نے اسلام آباد ہالیڈے ان ہوٹل میں بین الاقوامی رحمت العالمین کانفرنس کا انعقاد کیا جسکی صدارت محمدی سنٹر امریکہ کے روح رواں ڈاکٹر آیت اللہ سخاوت حسین سندرالوی جبکہ مہمان خصوصی امریکہ سے خصوصی طور پر کانفرنس میں شرکت کے لیے آئے پیر طریقت عالمی مبلغ اسلام مشتاق احمد کمبوہ محمدی ،مولائ مدنی نے کی ۔اسلام کے بین الاقوامی سفیر حضرت پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے خصوصی خطاب کیا ۔ نقابت کے فرائض جگر گوشہ رسول پیر سید افتخار حسین نقوی نے کی ۔ شام کے سفیر معاذن عبید اور ایران کے سفیر احسان غزائ نے آقائے کائنات سے محبت و الفت کا اظہار کانفرنس میں شرکت کر کے کیا بین المذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت نے کانفرنس کے اغراض و مقاصد کی عین عکاسی کی

بین الاقوامی مبلغ اسلام پیر طریقت رہبرشریعت الحاج ابو احمد محمد مقصود مدنی سربراہ ادارہ نور الاسلام الٰہی آباد فیصل آباد  نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  کی شان رحتہ اللعالمین بیان کرتے ھوئے کہا کہ میرے کائنات کی ہر چیز کے لئے رحمت ھیں جس بیٹیوں کی فضیلت بیان کرتے ھوئے کہا کہ قیدیوں میں حاتم طائی کی بیٹی آئی جس کا سرننگا تھا میرے آقا نے اپنے کاندھوں  سے اپنی چادر اتار کر اس بیٹی کا سر ڈھانپ دیا جب صحابہ نے عرض کی یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  یہ تو کافرہ ھے تو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا بیٹی تو ھے اور فرمایا بیٹیاں رحمت ھیں۔ مہمان خصوصی پیر مشتاق احمد کمبوہ نے کہا کہ دور حاضر میں بین الاقوامی سطح پر آج بنی نوع انسان جن مشکلات سے دوچار ہے اسکی بنیادی وجہ قرآن مجید کی تعلیمات اور آقائے کائنات کے بتائے ہوئے راستے پر نہ چلنے کی وجہ سے ہے اگر ہم بین الاقوامی سطح پر امن چاہتے ہیں تو ہمیں سیرت النبی کو اپنانا ہو گا ۔ ڈاکٹر آیات اللہ سخاوت حسین کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ آج جن مشکلات سے گزر رہی ہے ہمارے لیے لمحہ فکریہ ہے اسکی وجہ قرآن مجید کی تعلیمات سے دوری اور آقائے کائنات کی سیرت پر عمل نہ کرنا ہے ۔ شام اور ایران کے سفیران معاذن عبید اور احسان غزائ نے کانفرنس کے منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس میں بین المذاہب افراد کی شرکت اس بات کی عین عکاسی ہے کہ آقائے کائنات بنی نوع انسان کے لیے رحمت العالمین بن کر آئے تھے ۔ کانفرنس میں شریک دیگر مذاہب کے راہنماؤں نے بھی آقائے کائنات کی سیرت پر روشنی ڈالتے ہوئے دلی خراج عقیدت پیش کیا ۔ بانی و سرپرست کانفرنس حجتہ الاسلام علامہ مولانا غلام اکبر ساقی نے کانفرنس میں شریک مہمانوں و دیگر افراد کا دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ بین الاقوامی رحمت العالمین کانفرنس کا انعقاد تواتر سے کروانے کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے رہیں گے ۔ 

بین الاقوامی رحمت العالمین کانفرنس میں بین المذاہب افراد کی شرکت اس بات کی عین عکاسی ہے کہ آقائے کائنات دو جہاں کے لیے رحمت العالمین بنکر آئے آپ صلعم کی سیرت پر عمل کرنے سے ہی دنیا امن کا گہوارہ بن سکتی ہے 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

برطانوی حکومت کے قرضے پچھلے 60 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں، لز ٹرس کے استعفے کے بعد نئے برطانوی وزیراعظم کو تیزی سے گرتی معیشت اور ہوشربا قرضوں کے مسائل سے نمٹنا ہوگا۔

Next Post

سینیئر صحافی اور اینکر ارشد شریف کینیا میں قتل

Related Posts
Total
0
Share