Reg: 12841587     

سیالکوٹ:وریو ہاؤس کینٹ میں عمران خان کی نا اہلی پر پر وقار تقریب کا انعقادکیا گیا

سیالکوٹ(عدنان افتخار واہلہ)

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے نا اہل قرار دینے پر پاکستان مسلم لیگ نون ڈسٹرکٹ سیالکوٹ کے صدر اور سابق ایم پی اے چوہدری طارق سبحانی کی زیر صدارت وریو ھاؤس کینٹ سیالکوٹ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

تقریب میں ممبرز صوبائی اسمبلی،ایم این اےاور پاکستان مسلم لیگ ن کے عہدیداران نے شرکت کی

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنے فیصلے میں سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو نا اہل قرار دے دیا جس پر ڈسٹرکٹ سیالکوٹ کے پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر اور سابق ایم پی اے چوہدری طارق سبحانی کی زیر صدارت وریو ھاؤس کینٹ سیالکوٹ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب کا آغاز باقاعدہ قرآن پاک کی تلاوت سے کیا گیا۔

وریو ھاؤس کینٹ سیالکوٹ میں ممبرز صوبائی اسمبلی،ایم این اے اور پاکستان مسلم لیگ نون کے عہدیداران کے علاوہ پی ایم ایل نون کے ورکرز مرد و خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

جس میں ایم این اے چوہدری ارمغان سبحانی ،ایم پی اے چوہدری عارف ہرناہ،ایم پی اے شبینہ ذکریا بٹ ، سابق وائس چیئرمین ڈسٹرکٹ سیالکوٹ چوہدری رضا سبحانی ، جنرل سیکرٹری پی پی 36 چوہدری نعیم ہنجرا،بزنس مین چودھری خالد محمود ہنجرا و دیگر کارکنان و عہدیداران شامل تھے۔

اس موقع پر مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج حق و سچ کی فتح ہوئی ہے۔ چور چور کا شور مچانے والاخود توشہ خانہ سے چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف کو اللہ تعالیٰ نے سرخرو کیا ہے جس پر ہم سب کو اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے ہم اپنے قائد محترم کے بیانیے پر قائم ہیں اور وہ دن دور نہیں ہے جب میاں محمد نواز شریف پاکستان کی سر زمین پر اپنا قدم رکھے گا اور ملک پاکستان کی بھاگ دوڑ سنبھال کر ملک کو اندرونی و بیرونی درپیش مسائل سے نکال کر خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن کریگا۔ آج نا اہل آدمی پاکستان کی عوام سے منہ چھپاتا پھر رہا ہے کیونکہ دوسروں کو چور کہنے والا اور شور مچانے والا خود کرپٹ اور چور نکلا- اب پاکستان کی عوام کے سامنے اس کا اصلی چہرہ نمایاں ہوگیا ہے اس کے خلاف اور بھی بہت سارے کیسز باقی ہیں جن کا فیصلہ آنا ابھی باقی ہے ۔

وریو ھاؤس کینٹ سیالکوٹ میں ڈھول کی تھاپ پر آنے والے مہمانوں کا استقبال کیا گیا اور قائد محترم میاں محمد نواز شریف کے حق میں نعرے بازی کی گئی اک واری فیر شیر اک واری فیر شیر کے نعروں سے وریو ھاؤس کینٹ میں آوازیں بلند ہوئیں ۔ وریو ھاؤس میں پاکستان مسلم لیگ نون کے ضلعی صدر چوہدری طارق سبحانی کیطرف سے مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ صدر پاکستان مسلم لیگ نون ڈسٹرکٹ سیالکوٹ چوہدری طارق سبحانی نے تمام پارلیمینٹیرین و عہدیداران کے علاؤہ مردو خواتین پاکستان مسلم لیگ نون کے ورکرز کا وریو ھاؤس کینٹ سیالکوٹ تشریف لانے پر شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ڈیرہ مراد جمالی میں پولیس اسٹیشن پر دستی بم حملہ، ایک اہلکار شہید

Next Post

عمران خان کا لانگ مارچ اپنی مرضی کا آرمی چیف لگانے کیلئے ہے، نواز شریف

Related Posts
Total
0
Share