Reg: 12841587     

جموں کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کا دن، آج دنیا بھر میں کشمیریوں کا یوم سیاہ

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

جموں کشمیرپر بھارت کے غیر قانونی قبضے کے دن آج  کنٹرول لائن کےدونوں اطراف اور دنیا بھر کےکشمیری یوم سیاہ منا رہے ہیں۔

اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے پیغام میں کہاکہ 27 اکتوبر 1947 کوبھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں اپنی فوجیں غیرقانونی طور پر اتاری تھیں جب کہ 5  اگست 2019 کے بھارتی یکطرفہ اقدام سے مقوضہ کشمیر میں صورتحال مزید خراب ہوگئی۔

وزیراعظم نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر اپنا کردار ادا کرے، پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑا رہے گا، چاہے کوئی بھی قیمت کیوں نہ ادا کرنا پڑے۔

دوسری جانب وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ 27 اکتوبر1947 تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، انسانیت شرمندہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پاک ایران تجارت کا حجم بڑھانے کیلئے ایران میں قانون سازی کی جائے گی

Next Post

اسلام آباد کے داخلی و خارجی راستے اور ائیر پورٹ کھلے ہیں: پولیس ترجمان

Related Posts
Total
0
Share