Reg: 12841587     

ایلون مسک نے ٹویٹر کا کنٹرول سنبھال لیا

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھال لیا، ٹیسلا کے بانی نے 44 ارب ڈالر کی ڈیل پوری ہونے کے بعد ٹوئٹر کے مالک بن چکے ہیں۔

ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کے سی ای او پاراگ اگروال کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوئٹر کے سی ایف او این ای ڈی سیگل کو بھی عہدے سے فارغ کردیا گیا جبکہ قانونی امور کے سربراہ وجے گڈے کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، تاہم ایلون مسک اور ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک اس کی تصدیق نہیں کی گئی۔

معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے کہا ہے کہ اشتہارات صارفین کی ضروریات کے مطابق ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

عمران خان کا میدان ، کھلاڑی تیار، آج لاہور سے ’’لانگ میچ‘‘

Next Post

اقتصادی رابطہ کمیٹی کی برآمدی شعبوں کیلئے گیس اور بجلی کے مسابقتی نرخوں کی منظوری

Related Posts
Total
0
Share