Reg: 12841587     

آئین میں کہاں لکھا ہے کہ تاحیات توسیع کی آفر کرکے مطالبات منظور کرائیں؟ خواجہ آصف

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

وزیر دفاع اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آئین میں کہاں لکھا ہے کہ کسی کو تاحیات توسیع کی آفر کر کے مطالبات منظور کرائیں؟

جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگوکرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ہم نے کوئی آفر نہیں کی، جب ہمارے نمبر پورے ہوئے عدم اعتماد تحریک لائے۔

انہوں نے کہا کہ فوج کا انتخابات کرانے، سیاست میں مداخلت، عدم اعتماد روکنے یا کروانے میں کوئی آئینی کردار نہیں ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان نے کہا کہ اگر آپ میری مدد نہیں کرتے تو آپ غدار ہیں، آپ نیوٹرل ہیں اور نیوٹرل جانور ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان دن میں یہ باتیں کہتے تھے اور رات کو ان کے ترلے کرتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ارشد شریف کیس میں عمران خان اور سلمان اقبال کو رضاکارانہ طور پر تحقیقات کا حصہ بن کر معلومات سامنے رکھنی چاہییں، اگر یہ دونوں تحقیقاتی کمیشن میں نہیں آتے تو پھر دال میں کچھ کالا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

مغرب عالمی تسلط اور عالمی وسائل پر اپنا قبضہ چاہتا ہے: پیوٹن

Next Post

ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے فیکٹ فائنڈنگ ٹیم آج کینیا روانہ ہوگی

Related Posts
Total
0
Share