Reg: 12841587     

مغرب عالمی تسلط اور عالمی وسائل پر اپنا قبضہ چاہتا ہے: پیوٹن

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

روسی صدر  ولادیمیر  پیوٹن نے کہا ہے کہ مغرب کی حاکمیت کمزور ہوگئی ہے، مغرب عالمی تسلط اور عالمی وسائل پر اپنا قبضہ چاہتا ہے۔

ماسکو میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر پیوٹن نے کہا کہ  سعودی ولی عہد متوازن تیل منڈیوں کی حمایت کر رہے ہیں، سعودی عرب کی برکس تنظیم میں شمولیت کی حمایت کرتے ہیں، سعودی عرب سے تعلقات وسیع کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ چین سے تعلقات خراب کرنے میں امریکا غلطی پر ہے، چین کو اشتعال دلانے کیلئے امریکا سے ’’دادی اماں‘‘ کیوں تائیوان گئیں؟

انہوں نے کہا کہ روس نے کبھی بھی جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی بات نہیں کی، اسٹریٹجک استحکام کیلئے امریکا سے دوبارہ مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

فتنے نے مان لیا کہ انہوں نےآرمی چیف کو توسیع کی پیشکش کی تھی: مریم اورنگزیب

Next Post

آئین میں کہاں لکھا ہے کہ تاحیات توسیع کی آفر کرکے مطالبات منظور کرائیں؟ خواجہ آصف

Related Posts
Total
0
Share