Reg: 12841587     

بجٹ میں متعدد شعبوں کو دی گئی ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز

مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈ نیوز

اسلام آباد: آئندہ بجٹ میں متعدد شعبوں کو دی گئی ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق بجٹ میں 20 ارب روپے سے زائد کی انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے جس میں تنخواہ دارطبقے کو میڈیکل الاؤنس پر انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔

اس کے علاوہ کارپوریٹ ایگری کلچرل انکم کے منافع پرٹیکس چھوٹ ختم کرنے، سبسڈیز کی آمدن پر دی گئی ٹیکس چھوٹ  اور سوشل سکیورٹی اداروں کو دی گئی انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

جب کہ مضاربہ آمدن پر دی گئی ٹیکس چھوٹ اور ایل این جی ٹرمینلز اور آپریٹرز کوانکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

گلوکارہ شریا گھوشال نے مداحوں کو پہلی مرتبہ بیٹے کی جھلک دکھادی

Next Post

سکھر: لاک ڈاؤن کے باعث درجنوں اسکول مستقل طور پر بند

Related Posts
Total
0
Share