Reg: 12841587     

کراچی: ہجوم کے ہاتھوں قتل 2 افراد کی میتیں آبائی علاقوں کو روانہ

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

کراچی میں ہجوم کے ہاتھوں قتل کیے جانیوالے افراد  کی میتیں ان کےآبائی علاقوں میں بھجوادی گئیں۔

ذرائع کےمطابق کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں ہجوم  کے ہاتھوں قتل کیے جانے والے ٹیلی  کام کمپنی کے ملازمین کی میتیں بذریعہ ایمبولینسز ان کے آبائی علاقوں میں بھجوادی گئی ہیں۔

ہجوم  کے ہاتھوں  قتل کیے جانیوالے اسحاق کی میت نوشہرو فیروز اور  ایمن جاوید کی میت ٹھٹھہ بھجوائی گئی  ہے۔

واضح رہے کہ کراچی کی مچھرکالونی میں ٹیلی کام کمپنی کے بہیمانہ طریقے سے قتل ہونے والے دونوں ملازمین علاقے میں موبائل فونز سگنلز چیک کرنے آئے تھے، ایک بچے سے راستہ پوچھا تو لوگوں نے اغوا کار سمجھ کر ڈنڈوں، پتھروں، لاتوں اور گھونسوں سے اتنا مارا کہ دونوں موقع پر ہلاک ہوگئے۔

ابتدائی طور پرپولیس کا کہنا تھا کہ لوگوں کا کہنا ہے دونوں افراد بچوں کو اغوا کرنے کی کوشش کر رہے تھے جنہیں رنگے ہاتھوں پکڑا اور پھر تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا جس پر ڈی آئی جی ساؤتھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی کیماڑی سے رپورٹ طلب کر لی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ساکا پنجہ صاحب کی صد سالہ تقریبات، بھارت سے سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے

Next Post

اسٹیٹ بینک کے دیگر بینکوں پر 29 کروڑ 3 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے

Related Posts
Total
0
Share