Reg: 12841587     

توشہ خانہ کیس: عمران خان کی نااہلی کے خلاف درخواست پر سماعت آج ہوگی

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کی نااہلی کے خلاف دائردرخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت آج ہو گی۔

عمران خان کی قانونی ٹیم نے رجسٹرار آفس کی جانب سے عائد کیے گئے تمام اعتراضات دور کردیے۔

واضح رہے کہ رجسٹرار آفس اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے عمران خان کی درخواست پر  متعدد اعتراضات عائد کیے گئے تھے۔

اعتراض میں کہا گیا تھا کہ عمران خان نے بائیو میٹرک تصدیق نہیں کرائی اور عمران خان کے نااہلی فیصلے کی مصدقہ نقل درخواست کے ساتھ منسلک نہیں۔

یاد رہے کہ عمران خان نے نااہلی کے فیصلے کو غیرقانونی قرار دینے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں استدعا کر رکھی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

کراچی میں پولیس کی مختلف کارروائیاں، 2 ملزمان گرفتار، مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک

Next Post

بھارتی ریاست گجرات میں پل گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 91 ہو گئی

Related Posts
Total
0
Share