Reg: 12841587     

عوام کا کیس لے کر الیکشن کمیشن کے پاس آئے ہیں ، سینیٹ کے الیکشن میں ووٹ نہیں ٹکٹ چلے ہیں, پارلیمانی سیکرٹری فرخ حبیب

(اسلام آباد سے ھیڈ آف نیوز منتظر مہدی)

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتےہوئے پارلیمانی سیکرٹری فرخ حبیب نے کہا کہ ایسا کون سا قانون ہے جس کے تحت کوئی رکن پارلیمنٹ کامیابی کیلئے لوگوں کا ضمیر خریدے،۔یوسف رضا گیلانی پہلے ہی نا اہل ہو چکے ہیں۔ہم گزارش کررہے ہیں کہ ہمارے کیس کو کے پی کے وڈیو سکینڈل کیس کے ساتھ نہ جوڑا جائے۔ عمران خان نے کے پی کے میں بکنے والے لوگوں کو نکال دیا تھا۔یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کو بھی نوٹس جاری ہونا چاہیئے، فرخ حبیب نے کہاعلی حیدر گیلانی غیر قانونی پریکٹس کا حصہ بنے ہیں،رہنما تحریک انصاف ملیکہ بخاری نے کہا کہ پاکستان کی عوام کا کیس الیکشن کمیشن میں لے کر آئے ہیں رکن قومی اسبلی کنول شوذب نے کہا کہ گیلانی کے بیٹے نے سب کے سامنےاقرار کیا ہے کہ وہ اپنے والد کیلئے ووٹ خرید رہے تھے۔مریم نواز بھی سر عام یہ کہہ چکی ہیں کہ سینیٹ الیکشن میں ووٹ نہیں ان کی جماعت کے ٹکٹ چلے ہیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ؤں نے کہا کہ یہ کیس انتہائی اہمیت اور جلد سماعت کا متقاضی ہے، اپنی درخواست میں مزید مواد شامل کر کے جمع کرائیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ٹیکس چھوٹ کو ختم کرنے کیلئے قانون کی منظوری دی گئی ہے۔ اسٹیٹ بنک کی خود مختاری بڑہانے کیلئے بھی قانون منظور کیا گیا ہے, وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ

Next Post

لارڈ ھاؤس آف برطانیہ کے سابق لارڈ نذیر احمد کے خلاف جنسی کیس الزامات مقدمہ میں شیفیلڈ کراؤن کورٹ نے فیصلہ دے دیا ہے –

Related Posts
Total
1
Share