Reg: 12841587     

کراچی: شہر کے ساحلی علاقوں میں عجیب سی بدبو کا معمہ حل ہو گیا

(مصباح لطیف اے ای انڈر گراؤنڈ نیوز)

کراچی شہر کے ساحلی علاقوں میں عجیب سی بدبو محسوس کیے جانے سے متعلق ڈبلیو ڈبلیو ایف کے ٹیکنیکل ڈائریکٹر معظم خان کا کہنا ہے کہ  یہ بدبو زیر آب اگنے والے ایک پودے فائٹو فلیکٹن کی وجہ سے ہے۔

انہوں نے بتایا کہ زیر آب یہ پودے سال میں بڑی تعداد میں اگتے ہیں اور ان کے مرنے یا سڑنے کی وجہ سے بدبو محسوس کی جاتی ہے۔

معظم خان کا کہنا تھا کہ ساحلی علاقوں میں محسوس کی جانے والی بدبو آبی پودے فائٹوفلیکٹن کی وجہ سے ہوتی ہے اور یہ سلسلہ ہر سال مون سون کے خاتمے کے فوری بعد ہوتا ہے، کیونکہ مون سون کے بعد شہر میں فضا کی سمت تبدیل ہوتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ورلڈکپ کیلئے بھارت روانگی سے قبل بابر اعظم نے کیا پیغام جاری کیا؟

Next Post

قرآن کے مصدقہ ترجمے کی اشاعت کا معاملہ: لگتا ہے وفاق اس میں سنجیدہ نہیں: لاہور ہائیکورٹ

Related Posts
Total
0
Share