Reg: 12841587     

سندھ میں وائس چانسلرکیلئے عمر کی حد میں تبدیلی کردی گئی

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

کراچی: سندھ میں وائس چانسلر کے لیے عمر کی حد 65کے بجائے 62سال مقرر کردی گئی۔

سندھ کی سرکاری جامعات میں وائس چانسلرز کےامیدواروں سےدرخواستیں طلب کی گئی ہیں جس میں وائس چانسلر کی عمر کی حد 65کے بجائے 62سال مقرر کی گئی ہے جب کہ امیدوار کے لیے ایچ ای سی معیارکے مطابق پروفیسریا پروفیسربننےکی اہلیت لازمی ہوگی، اسکروٹنی کے بعد تلاش کمیٹی امیدواروں کا انتخاب کرے گی۔

جن سرکاری  جامعات کے وی سیز کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں ان میں مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو، داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی، بینظیربھٹو شہیدیونیورسٹی خیرپور، شہیداللہ بخش سومرو یونیورسٹی جامشورو، اروڑ یونیورسٹی سکھر ، بیگم نصرت بھٹو یونیورسٹی سکھر، لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جامشورو، شہید محترمہ بینیظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ کے لیے بھی درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے نے عمران خان کو آج طلب کرلیا

Next Post

کراچی میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جھلس کر زخمی

Related Posts
Total
0
Share