Reg: 12841587     

سابق وفاقی وزیر برائےاقلیتی امور جے سالک نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی

ہیڈ آف نیوز اسلام آباد منتظر مہدی

سابق وفاقی وزیر برائےاقلیتی امور جے سالک نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی ہے۔ اپیل میں عدالت عظمیٰ سے استدعا کی گئی ہے کہ اقلیتوں کو مساوی حقوق ، صدر وزیراعظم کاانتخاب لڑنے کی اجازت دی جاۓ۔اپیل میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ہائی کورٹ یہی درخواست یہ کہ کر مسترد کردی ہے کہ آپ کے ریلیف کا فورم پارلیمنٹ ہے،مانگے گئے حقوق کے لیے آئینی ترمیم کی ضرورت ہے پارلیمنٹ سے رجوع کیا جائے۔45سال سے پاکستان کی خدمت کررہا ہوں اور کرتا رہوں گا،اقلیتی امیدوار کا حلقہ پورے ملک میں ہوتا ہے،مجھے مارشل لاؤں کے خلاف جیل جانے کا اعزاز حاصل ہے،پاکستان کی طرف سے نوبل امن انعام کے لیے منتخب ہونے کا اعزاز حاصل ہے،چاردفعہ رکن قومی اسمبلی رہ چکا ہوں،میرے پاس گھر ہے نہ روزگار،تمام پاکستانیوں کی طرح صدر وزیراعظم اعظم کا الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پی ٹی آئی کشمیر نیویارک کے صدر چوہدری ظہور اختر کی رہائش گاہ پنیام آزادکشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے اعزاز میں افطار ڈنر

Next Post

40 سال یا اس سے زیادہ عمر کے لوگوں کے لئے رجسڑیشن کا آغازکر دیا

Related Posts
Total
1
Share