(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)
آکلینڈ: نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر مائیکل بریسول آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سے باہر ہوگئے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق بریسول ایڑھی کی انجری کے باعث 6 سے 8 مہینوں کے لیے کرکٹ سے باہر ہوگئے ہیں، وہ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں وورسٹر شائر کی طرف سے بیٹنگ کرتے ہوئے انجرڈ ہوئے۔
مائیکل بریسول نیوزی لینڈکے ون ڈے پلیئر آف دی ایئر ہیں جن کی جمعرات کو انگلینڈمیں سرجری ہوگی جس کے بعد آل راؤنڈر کا طویل ری ہیب شروع ہوگا۔
ری ہیب طویل ہونے کے باعث بریسول اکتوبر نومبر میں ہونے والے ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ کا بیان:
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ کا کہنا ہے کہ بریسول کا انجرڈ ہونا ٹیم کے کے لیے ایک بہت بڑا دھچکا ہے۔
تاہم کپتان کین ولیمسن کی پہلے ہی ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک ہے۔
کین ولیمسن انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)میں انجرڈ ہوئے تھے اور اب وہ گھٹنے کی سرجری کے بعد ری ہیب کے عمل سے گزر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کا 13واں ایڈیشن اکتوبر اور نومبر میں کھیلا جائے گا، ایونٹ کے میچز بھارت میں ہوں گے جس کا شیڈول آنے والے کچھ دنوں میں جاری کردیا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ورلڈکپ کا شیڈول آئی سی سی کو بھجوادیا ہے تاہم اب حتمی اعلان انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ہی کیا جائے گا۔