Reg: 12841587     

کوئٹہ میں قصابوں کی من مانیاں، مرضی کی قیمتیں مقرر کردیں، پرائس کنٹرول کمیٹی غائب

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

کوئٹہ میں بکرے اور گائے کے گوشت کی اضافی قیمت پر فروخت جاری ہے، قصابوں نے سرکاری نرخ نامہ نظرانداز کرتے ہوئے اپنی مرضی کی قیمتیں مقرر کر دیں جبکہ قیمتوں کو کنٹرول کرنے والی پرائس کنٹرول کمیٹی منظر سے غائب نظر آتی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ بکرے کا گوشت سرکاری قیمت سے فی کلو 500 روپے زیادہ یعنی 1100 روپے کلو کے بجائے 1600روپے کلو میں فروخت کیا جارہا ہے جبکہ گائے کا گوشت سرکاری قیمت سے 270 روپے فی کلواضافی یعنی 580 روپے کلو کے بجائے 850 روپے کل فروخت کیا جا رہا ہے۔

شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سرکاری نرخ نامہ پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کو سہولت میسر آ سکے۔

شہریوں نے الزام عائد کیا ہے کہ بازار میں گوشت فروشوں نے اپنی من مانیاں کرتے ہوئے مرضی کے نرخ مقرر کر لیے ہیں لیکن پرائس کنٹرول کمیٹی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

برازیل کے صدارتی انتخابات میں صدر کو شکست، بائیں بازو کے لولا ڈی سلوا جیت گئے

Next Post

ٹویٹر پر بلیو ٹک چاہیے تو ماہانہ فیس ادا کرنی ہو گی

Related Posts
Total
0
Share