Reg: 12841587     

فارن فنڈنگ اور دہشتگردی کے مقدمات میں عمران خان کی ضمانت میں توسیع

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور ہو گئی۔

فارنگ فنڈنگ کیس میں عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر سماعت بینکنگ کورٹ اسلام آباد کی جج رخشندہ شاہین نے کی۔

عمران خان کے وکلا کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔ بینکنگ کورٹ نے عمران خان کی عبوری ضمانت میں 10 نومبر تک توسیع کر دی۔

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں عمران خان کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، تھانہ ترنول میں عمران خان کے خلاف درج دہشتگردی کے مقدمے میں عبوری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

عمران خان کے وکیل انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس کی عدالت میں پیش ہوئے، بابراعوان نے عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکی۔ 

عدالت نے عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 9 نومبر تک ملتوی کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ٹویٹر پر بلیو ٹک چاہیے تو ماہانہ فیس ادا کرنی ہو گی

Next Post

ارشد شریف کیس: کینیا میں جاری تحقیقات کی اہم تفصیلات، وقار احمد نے بھی بیان دیدیا

Related Posts
Total
0
Share