Reg: 12841587     

پنجاب حکومت کا صدف نعیم کی موت پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنانے کا فیصلہ

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

لاہور: پنجاب حکومت نے نجی چینل کی خاتون رپورٹر صدف نعیم کی موت پرفیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

کابینہ کمیٹی لا اینڈ آرڈر اینڈ سکیورٹی کا اجلاس سول سیکرٹریٹ لاہور میں ہوا  جس کی صدارت وزیر پارلیمانی امور راجہ بشارت نے ویڈیو لنک کے ذریعےکی۔

اجلاس میں لانگ مارچ کے دوران ڈیوٹی حادثے میں جاں بحق ہونے والی خاتون رپورٹر صدف نعیم کی موت پرفیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

راجہ بشارت نے کہا کہ کمیٹی میں متعلقہ محکموں کے افسر بھی شامل ہوں گے اور کمیٹی اپنی رپورٹ جلد پیش کرےگی۔

وزیر پارلیمانی امور نے آئندہ ایسے واقعات نہ ہونے کی روک تھام یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

امریکا میں مسلم ووٹرز کے رجسٹرڈ ہونیکی شرح میں غیر معمولی اضافہ

Next Post

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: سری لنکا کیخلاف افغانستان کی بیٹنگ جاری

Related Posts
Total
0
Share