Reg: 12841587     

آرمی چیف کی تعیناتی وزیراعظم شہباز شریف ہی کریں گے،مریم نواز

لندن (عارف چودھری)

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی وزیراعظم شہباز شریف ہی کریں گے، لانگ مارچ عمران خان کا آخری کارڈ تھا وہ بھی ختم ھو گیا مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان نے عوام کے ٹیکس کا پیسہ اپنے لانگ مارچ پر لگادیا، قومی وسائل کو مارچ کے نام پر بے دردی سے لوٹا جارہا ہے، اتنے لوگ لانگ مارچ میں نہیں ہوتے جتنے لوگ پنجاب حکومت کے اس کی حفاظت پر مامور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے جرائم کی فہرست بہت طویل ہے، اس کی سیاسی جدوجہد مشرف سے شروع ہو کرآنکھ، کان، ناک کہنے والوں تک جاتی ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ شہباز شریف آرمی چیف کی تقرری آئین کے مطابق کریں گے، لانگ مارچ عمران خان کا آخری کارڈ تھا وہ بھی ہاتھ سے نکل گیا کیونکہ اسے عوام نے مسترد کردیا۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ فارن فنڈڈ فتنے نے جھوٹ بولنے کے سوا کوئی کام نہیں کیا، اگر اسٹیبلشمنٹ نے انہیں نوازشریف کی کرپشن کے بارے میں کچھ بولا تھا تو ثبوت دیکھنے چاہیے تھے کیونکہ عدالتیں شواہد اور ثبوت کی بنیاد پر ہی فیصلے دیتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کا لانگ مارچ پانچ دن سے لاہور میں پھنسا ہوا ہے، روزانہ یہ دو سے تین گھنٹے سفر کر کے لانگ مارچ ختم کردیتے ہیں، اسی طرح کا سلسلہ چلتا رہا تو یہ ایک ماہ میں اسلام آباد پہنچے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ابوظبی ٹی 10 کے شیڈول کا اعلان ، 6 پاکستانی کھلاڑی ایکشن میں

Next Post

براق سٹی ہائوسنگ سوسائٹی کھاریاں کے سیل آفس کا سیالکوٹ پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا

Related Posts
Total
0
Share