مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)
ایران نے سعودی عرب کے لیے خطرہ ہونے سے متعلق امریکی اخبار کی رپورٹ کی تردید کردی۔
خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ مغربی میڈیا کی ایرانی دھمکیوں سے متعلق خبریں بے بنیاد الزامات پر مبنی ہیں۔
اس سے قبل امریکی اخبار کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سعودی عرب نے ایرانی دھمکیوں کی انٹیلیجنس امریکا سے شیئر کی ہے۔
امریکی اخبار کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی دھمکیوں میں سعودی عرب میں اہداف پر ممکنہ حملے کی وارننگ دی گئی ہے۔