Reg: 12841587     

سعودی عرب نے سائنو فارم اور سائنو ویک ویکسین کی بھی منظوری دیدی

نمائندہ خصوصی( سعودی عرب)

سعودی عرب نے کورونا وائرس کے خلاف چینی ویکسین سائنو فارم اور سائنو ویک کی بھی منظوری دے دی۔

عرب میڈیا کےمطابق سعودی وزارت صحت کی جانب سے کورونا کی منظور شدہ ویکسینز کی تعداد 6 ہوگئی ہے جن میں ایسٹرا زینیکا، فائزر، جانسن اینڈ جانسن اور موڈرنا بھی شامل ہیں۔

سعودی وزارت صحت کا کہنا ہےکہ ایسے افراد جنہوں نے کورونا ویکسی نیشن کا سائنو ویک اور سائنو فارم ویکسین کا کورس مکمل کیا ہے انہیں ملک میں داخلے کی اجازت ہوگی جب کہ انہیں اپنے ملک کی منظورہ شدہ بوسٹر ڈوز بھی لگوانا ہوگی۔

اس سے قبل سعودی عرب نے صرف 4 ویکسین کو منظور کیا تھا جس کی مکمل خوراکیں لینے والوں کو ہی ملک میں داخلے کی اجازت تھی تاہم اب چینی ویکسینز کا کورس مکمل کرنے والے بھی سعودی عرب میں داخلے کے اہل قرار دیے گئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں گزشتہ روز کورونا کے 353 نئے کیسز ریکارڈ ہوئے جس سے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 42 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

واضح رہےکہ اس سے قبل متحدہ عرب امارات نے سائنو فارم ویکسین لگوانے والوں کو داخلے کی اجازت دی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

’وزیراعظم آئندہ دنوں میں افغانستان کی صورتحال پر دنیا سے خطاب کریں گے‘

Next Post

حکومت نے 8 دواؤں کی قیمتیں بڑھانے کی منظوری دیدی

Related Posts

پاکستان مسلم لیگ ن کویت کے چیئرمین عرفان ناگرہ نے ماہرقانون برطانیہ بیرسٹر امجد ملک سے انکے چیمبر میں خصوصی ملاقات کی

راچڈیل (چوہدری عارف پندھیر) مسلم لیگ ن کویت کے چیئرمین عرفان ناگرہ نے چیف کوآرڈینیٹر انٹرنیشنل افئیرز اینڈ…
Read More
Total
0
Share