مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی بحران صرف فوج اور سپریم کورٹ ہی ختم کرسکتے ہیں اور انہیں یہ کرناچاہیے۔
ایک بیان میں پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اس وقت کوئی بات چیت نہیں چل رہی، پہلے صدر عارف علوی نے ایک اقدام کیا تھا، صدر نے کوشش کی تھی کوئی راستہ نکالا جائے لیکن وہ کسی منطقی انجام تک نہیں پہنچا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے سوشل میڈیا پر بیان دیا تھا کہ حقیقی آزادی مارچ کے نئے شیڈول کے مطابق عمران خان 10 نومبر کو راولپنڈی پہنچیں گے اور 11 نومبر کو تمام قافلے اسلام آباد پہنچیں گے۔