Reg: 12841587     

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں6 افراد جاں بحق

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

بلوچستان کےعلاقے کیچ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چار افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ واشک میں بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد جاں بحق۔

لیویز حکام کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے تمپ سے تعلق رکھنے والے پانچ نوجوان پاک ایران سرحدی علاقے واکی سے تمپ آ رہے تھے کہ تمپ کے قریب پہاڑی علاقے میں نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں اقبال، بالاج، نیاز اور حنیف موقع پر جان بحق ہوگئے جبکہ ایک نوجوان عمران پاؤں پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔

جان بحق ہونے والے چاروں افراد کی میتیں تمپ اسپتال میں ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی نوجوان عمران کو طبی امداد فراہم کر نے کے بعد تربت منتقل کردیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل سے پہلے ہی میلبرن میں بارش شروع ہو گئی

Next Post

پاکستانی سمندری حدود میں شکار کرتے ہوئے 6 بھارتی ماہی گیر کشتی سمیت گرفتار

Related Posts

سید حارث شاہ اور یوکے اسلامک مشن نارتھ زون مانچسٹر کے صدر و یورپین اسلامک سینٹر اولڈھم مانچسٹر کے امام و خطیب مولانا محمد اقبال کا سپال انڈسٹری سیالکوٹ کا دورہ

بیورو رپورٹ سیالکوٹ(چوہدری عدنان افتخار واھلا ) سیالکوٹ کی معروف اسپورٹس سپال انڈسٹری میانی ڈسکہ روڈ سیالکوٹ کا…
Read More
Total
0
Share