Reg: 12841587     

سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے امیر حضرت پیر عبد القدیر اعوان دین اسلام تبلیغ کے لیے برطانیہ کے دورہ پر ہیں

عارف چوہدری

سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے امیر حضرت پیر عبد القدیر اعوان دین اسلام تبلیغ کے لیے برطانیہ کے دورہ پر ہیں ۔

برطانیہ کے شہر شیفیلڈ میں سراج المنیرا کانفرنس کے تحت ممتاز کاروباری کمیونٹی و مذہبی شخصیت محمد یوسف کی رہائش گاہ پر روحانی محفل کا انعقاد ہوا اہل ایمان کی بھرپور شرکت ۔ حضرت پیر عبد القدیر اعوان نے کہا کہ نوجوان نسل کے ساتھ والدین کو اپنا وقت دینا چاہیے تاکہ وہ منفی سرگرمیوں کا حصہ نہ بنیں ۔ آقائے کائنات بھی اپنے نواسوں کی پرورش میں اہم کردار ادا کیا ہم آقائے کائنات کے امتی ہیں انکے بتائے ہوئے راستے پر چلنے سے ہی ہماری نجات ہے ۔

میزبان محمد یوسف نے کہا کہ نوجوانوں کی بڑی تعداد نے روحانی محفل میں شرکت کی اور پیر عبد القدیر اعوان کے بیان سے استفادہ کیا ۔ انکا کہنا تھا کہ آجکے دور میں ہم جسمانی اور ذہنی طور پر اپنا علاج کرواتے ہیں اور روحانیت سے دور ہیں حضرت پیر عبد القدیر اعوان ہمیں اسکی تعیلم دیتے ہیں جس پر ہم انکے مشکور ہیں۔ جہانگیر خان کا کہنا تھا کہ قبلہ پیر عبد القدیر اعوان کے بیان سے نوجوانوں کو  سیکھنے کا موقع ملا  معاشرے کے بہتر شہری بننے کے لیے ہم سبکو سیکھنے کا بھی موقع ملا ۔ عمران مرزا ،زاکھیان اور عمیر حسین نے کہا کہ پیر عبد القدیر اعوان نے ہمیں آقائے کائنات کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے کا درس دیا اسی سے ہماری نجات ہے۔ پیر صاحب نے مذہب سے بالاتر ہو کر معاشرے کے لیے مفید شہری بننے کی بھی تلقین کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پی ڈی ایم برطانیہ کے رہنماؤں کی لندن میں پریس کانفرنس

Next Post

پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے مرکزی صدر میاں محمد حنیف کی قیادت میں وفد کی قائد میاں نواز شریف سے لندن میں ملاقات

Related Posts
Total
0
Share