Reg: 12841587     

پاکستانی سمندری حدود میں شکار کرتے ہوئے 6 بھارتی ماہی گیر کشتی سمیت گرفتار

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی( ایم ایس اے) نے پاکستانی سمندری حدود میں ماہی گیری کرتے ہوئے 6  بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کر کے ان کی کشتی بھی قبضے میں لے لی۔

 ترجمان ایم ایس اے کے مطابق پاکستانی سمندر میں غیر قانونی شکار کرنے والے بھارتی ماہی گیروں کی کشتی کو ضبط کیا گیا ہے۔ بھارتی کشتی ‘کروپا’ پر سوار 6 بھارتی ماہی گیر پاکستان کے سمندر میں سمندری قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی شکار کر رہے تھے۔ 

ترجمان ایم ایس اے  کا کہنا ہے کہ کشتی اور 6 ماہی گیروں کو مزید قانونی کارروائی کے لیے کراچی پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں6 افراد جاں بحق

Next Post

پنجاب بار کے وفد کا روچڈیل میں اے پی ایل کے چیئرمین بیرسٹر امجد ملک سے ملاقات

Related Posts
Total
0
Share