مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آج مثبت دن رہا اور 100 انڈیکس 540 پوائنٹس بڑھ گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100انڈیکس کاروباری دن میں 540 پوائنٹس بڑھا ہے جس کے بعد کاروبار کا اختتام 43 ہزار 366 پوائنٹس پر ہوا۔
بازار میں آج 32 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 9 ارب 65 کروڑ روپے رہی۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن 77 ارب روپے بڑھ کر 7211 ارب روپے ہے۔