Reg: 12841587     

بھارتی طیارے میں دوران پرواز مسافر کی ایمرجنسی دروازہ کھول کر چھلانگ لگانے کی کوشش

(مصباح لطیف اے ای انڈر گراؤنڈ نیوز)

بھارتی ائیر لائن انڈیگو کی ایک فلائٹ میں مسافر نے ایمرجنسی دروازہ کھول کر چھلانگ لگانے کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا۔  

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کے روز مہاراجہ بیر بکرم ائیرپورٹ سے انڈیگو کی اندرون ملک جانے والی پرواز میں پیش آیا جہاں جہاز مسافروں کو لیے شہر گوہاٹی سے اگرتلہ جا رہا تھا۔

بتایا جا رہا ہے کہ جب جہاز  رن وے سے 15 میل کی اونچائی پر پہنچا تو 41 سالہ بسواجیت ڈیبتھ نے ایمرجنسی دروازہ کھول کر چھلانگ لگانے کی۔

پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مسافر ذہنی تناؤ کا شکار تھا اور اس نے ناصرف دوران پرواز ایمرجنسی کا دروازہ کھولنے کی کوشش کی بلکہ روکنے پر جہاز کے عملے سے جھگڑا بھی کیا۔

پولیس کے مطابق  اگرتلہ پہنچتے ہی ائیرپورٹ انتظامیہ نے مسافر کو  پولیس کے حوالے کر دیا جہاں اسے جہاز میں موجود زنگیوں کو نقصان پہنچانے اور جہاز کے عملے سے بدسلوکی کرنے کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم نے دوران  تفتیش اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا جبکہ ملزم کو عدالت کے سامنے بھی پیش کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ن لیگ کے رہنماؤں کی لندن میں اہم بیٹھک، نواز شریف کی وطن واپسی کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی

Next Post

امیتابھ نے اپنی مشہور زمانہ فلم ‘قلی’ کے دوران شدید زخمی سے متعلق لب کشائی

Related Posts
Total
0
Share